Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وضو توڑنے والی چیزیں کون سی ہیں؟
Question
کن کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
پاخانہ ، پیشاب، ودی، مذی، منی، کیڑا، پتھری، مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وضو جاتا رہے گا۔ البتہ اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے مثلاً مباشرت فاحشہ ۔ بالغ شخص کا جاگتی حالت میں ، رکوع وسجو دوالی نماز میں قہقہہ لگانا۔ منہ بھر کے قے یعنی الٹی ہو جانا، یونہی نیند کی بعض صورتیں بھی وضو توڑ دیتی ہیں۔ تفصیلی معلومات کے لیے بہار شریعت جلد اول، حصہ دوم سے نواقض وضو یعنی وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان پڑھ لیں اس میں صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نے تقریبا 49 مسائل کے تحت بہت ساری صورتیں ذکر فرمائی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.