Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رشتہ کرنے کا معیار

Fatwa no.
3707-WAT

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی کے دوران لڑکی میں کیا چیز دیکھنی چاہئے یعنی کس طرح کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہئے ؟ اس حوالے سے ارشاد فرمائیں۔

Answer (beginning)

دین اسلام ایک کامل دین ہے ، یہ دین انسان کی ہر جگہ رہنمائی کرتا ہے، رشتہ کرنے کا معیار کیا ہونا چاہئے اس حوالے سے دین اسلام نے واضح اصول دیا ہے کہ : " دیندار ، سلیقے والی، با اخلاق اور اچھی عادات و اطوار والی عورت کا انتخاب کیا جائے۔ نیز کنواری عورت سے اور جس سے زیادہ اولاد ہونے کی امید ہو ، اس سے نکاح کرنا بہتر ہے۔ اور زیادہ بڑی عمر والی اور برے اخلاق والی اور زانیہ سے نکاح نہ کرنا بہتر ہے۔ نیز یہ خیال رکھا جائے کہ عورت عمر، حسب (خاندانی شرف)، مال، عزت میں مرد سے کم ہو اور چال چلن اور اخلاق و تقویٰ و جمال (خوبصورتی ) میں زیادہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.