Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

راحم نام کا مطلب اور راحم علی نام رکھنا کیسا؟

Fatwa no.
3552-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیٹے کا نام "راحم علی (Rahim Ali) رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ بیٹے کا پورا نام "محمد راحم علی رضوان (Muhmmad Rahim Ali Rizwan) ہو گا۔ اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں۔

Answer (beginning)

راحم علی “ نام رکھنا درست ہے۔ راحم کا مطلب ہے: "رحم کرنے والا " اور علی، یہ امیر المومنین مولائے کائنات حضرت سید نا علی المرتضی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا نام ہے۔ لہذا راحم علی ، نام رکھنا درست ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اولا صرف محمد نام رکھ لیا جائے کہ حدیث پاک میں محمد نام رکھنے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا محمد نام رکھنے کی ہے ، پھر پکارنے کے لیے " علی "رکھ لیجیے کہ یہ حضرت سید نا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کا فرمایا گیا ہے اور اس سے امید ہے کہ ان کی برکت بیچے کے شامل حال ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.