Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غلام رسول نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
3455-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) غلام رسول نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

غلام رسول نام رکھنا جائز ہے، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے " تمام نام جن میں اسمائے محبان خدا کی طرف اضافت لفظ غلام ہوں سب کا جواز بھی قطعاً بدیہی ہے۔۔۔۔۔ اللہ عز و جل فرماتا ہے : ويطوف عليهم غلمان لهم كانهم لؤلؤ مکنون ترجمہ : ان کے غلام ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے۔ (فتاوی رضویہ، جلد 24، صفحہ 691،مطبوعہ رضافاؤنڈیشن لاہور) بہار شریعت میں ہے ”غلام محمد ، غلام صدیق، غلام فاروق، غلام علی، غلام حسن، غلام حسین و غیر ہ اسما جن میں انبیاء وصحابہ واولیا کے ناموں کی طرف غلام کو اضافت کر کے نام رکھا جائے یہ جائز ہے اس کے عدم جواز کی کوئی وجہ نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.