Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رسول نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
3281-WAT
Issued
16 جمادی الاولی 1446ھ / 19 نومبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عورتوں کا "رسول" نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

مرد ہو یا عورت دونوں کے لئے رسول نام رکھنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ نام رکھنے میں اپنے آپ کو رسول کہا کہلوانا ہے ، اگر چہ یہاں نام رکھنے یا پکارنے والے اسے رسول نہیں مانتے، اس لئے کفر کا حکم بھی نہیں، لیکن ظاہری طور پر اسے رسول کہ کر پکارا جارہا ہے، اور کسی غیر رسول کو اس طرح پکار نا بھی ہر گز جائز نہیں۔ امام اہلسنت سیدی اعلی حضرت رحمہ اللہ اس مسئلے کی تفصیل کرتے ہوئے فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں: ” محمد نبی، احمد نبی، نبی احمد صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم پر بے شمار درو دیں، یہ الفاظ کریمہ حضور ہی پر صادق اور حضور ہی کو زیب ہیں، افضل صلوات اللہ واجل تسلیمات اللہ علیہ وعلی آلہ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.