Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیٹھ کر خطبہ دینے کا حکم
- Fatwa no.
- 3274-WAT
- Issued
- 12 جمادی الاولی 1446ھ / 15 نومبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیٹھ کر خطبہ دینے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے ؟ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کوئی خطبہ بیٹھ کر دیا؟
Answer (beginning)
جمعہ کا خطبہ کھڑے ہو کر دینا سنت متوارثہ ہے، اور بلا عذر سنت متوارثہ کی مخالفت مکروہ ہے ، اگر چہ خطبہ اس صورت میں بھی ہو جائے گا۔ البتہ ! اگر کوئی عذر ہو ، مثلاً خطیب عمر رسیدہ ہو ، یا معذور ہو تو وہ بیٹھ کر خطبہ دے سکتا ہے ، مگر ضروری ہے کہ حاضرین کو مطلع کر دیا جائے کہ یہ بیٹھ کر خطبہ دینا عذر کی وجہ سے ہے تاکہ لوگ غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ جب بڑھاپے کی عمر کو پہنچے تو آپ کے لیے دونوں خطبوں میں کھڑا ہونا دشوار ہو گیا تھا، اس لیے آپ نے سب کو اعلانیہ عذر بیان کر کے پہلا خطبہ بیٹھ کر دیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.