Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قضا نماز پڑھنے کا طریقہ

Fatwa no.
3232-WAT
Issued
26 ربیع الثانی 1446ھ / 130اکتوبر 2024ء

Question

(دعوت اسلامی) اگر کسی کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہوں، تو وہ ادا ئیگی کیسے کرے؟

Answer (beginning)

جب کسی شخص کی قضا نمازیں پانچ سے زائد ہو جائیں، تو باہم ان قضا نمازوں میں، یو نہی قضا اور وقتی نمازوں میں ترتیب ساقط ہو جاتی ہے، لیکن اصح مذہب کے مطابق قضا نمازوں کی ادائیگی کے وقت قضا نماز نیت میں متعین و مشخص ہو ، یہ ضروری ہے ، اگر بلا تعیین قضا نماز پڑھ لی، تو قضا نماز ادا نہیں ہو گی۔ تعیین کے لیے فقہائے کرام نے دو چیزیں ارشاد فرمائی ہیں: (1) نماز متعین ہو (2) تاریخ متعین ہو۔ یہ دونوں چیز میں متعین ہو ناضروری ہیں۔ مثلاً: کسی شخص کی 10 دنوں کی فجر کی نمازیں قضا ہیں تو یہ نیت کرے کہ فلاں تاریخ کی فجر کی نماز قضا کر تا ہوں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

Appears in topics

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.