Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محمد رحمۃ للعالمین نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 3053-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں اپنے بچے کا نام "محمد رحمتہ للعالمین " رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟
Answer (beginning)
یہ نام رکھنا شرعاً جائز نہیں کہ " رحمتہ للعالمین " ہونا حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی صفت خاصہ ہے، لہذا یہ نام ہر گز نہ رکھا جائے۔ بچے کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف " محمد " رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں "محمد " نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصَّلوةُ وَالسَّلام کے اسمائے مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگانِ دین رِضْوَانُ اللهِ تَعَالیٰ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِین نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.