Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمر نام کا مطلب اور عمر نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
2987-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) چھوٹے بچے کا نام عمر رکھا ہے، تو وہ کچھ ٹھیک نہیں رہتا، کسی نے کہا ہے کہ نام بدل دیں، آپ کچھ رہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

عمر نام رکھنا، بلاشبہ جائز و درست بلکہ بہتر ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے پیارے صحابی، اسلام کے دوسرے خلیفہ کا نام ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کا حکم فرمایا گیا ہے۔ اور اس سے امید ہے کہ اچھوں کی برکت بچے کے شامل حال رہے گی۔ اور کسی اچھے نام کے متعلق یہ سمجھنا کہ یہ بھاری ہے، جس کی وجہ سے بچہ زیادہ بیمار رہتا ہے یا بہت تنگ کرتا اور ضدی ہے، تو یہ تصور درست نہیں ہے اور نہ اس وجہ سے اس نام کو بدلنا چاہیے۔ ہاں! جو نام شر عابر ایانا مناسب ہو ، اسے بدل دینا چاہیے اور اس کے بجائے اچھا نام رکھنا چاہیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.