Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شہید کے لئے دعائے مغفرت کرنا

Fatwa no.
2694-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ ہے کہ شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

شہید کے لئے مغفرت کی دعا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، کہ اگر اس کے گناہ معاف ہو چکے ہیں تو مغفرت کی د عابلندی درجات کے لیے ہو گی، کیونکہ دعائے مغفرت صرف گناہوں کی معافی کے لئے نہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات زیادتی درجات کے لئے بھی ہوتی ہے۔ تفسیر روح المعانی میں ہے " كان الدعاء بالمغفرة لا يستلزم وجوب ذنب بل قد يكون بزيادة درجات كما يشير إليه استغفاره عليه الصلاة والسلام في اليوم والليلة مائة مرة “ ترجمہ : مغفرت کی دعا، گناہوں کے ہونے کو مستلزم نہیں، بلکہ مغفرت کی دعا کبھی زیادتی درجات کے لئے بھی ہوتی ہے جیسا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا دن اور رات میں سو مر تبہ استغفار کرنا اس طرف مشیر ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.