Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منت کے اعتکاف کےاحکام
- Fatwa no.
- 2572-WAT
Question
(دعوت اسلامی) اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی ، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہو گا ؟
Answer (beginning)
جس اعتکاف کی منت مانی تو وہ اعتکاف واجب ہوتا ہے ، اور اس میں بھی وہی پابندیاں ضروری ہیں ، جو رمضان کے آخری دس دن کے اعتکاف میں ہوتی ہیں یعنی مسجد سے بلا عذر باہر نہ نکلنا، یونہی اس اعتکاف کے لئے روزہ بھی شرط ہے ،لہذا ان تمام پابندیوں کے ساتھ اعتکاف کرنا ہو گا۔ چنانچہ بہار شریعت میں ہے ”منت کے اعتکاف میں بھی روزہ شرط ہے۔ (بہار شریعت ج1، حصہ 5، ص1022،مكتبة المدينه) یو نہی ایک اور مقام پر ہے " اعتکاف واجب میں معتکف کو مسجد سے بغیر عذر نکلنا حرام ہے، اگر نکلا تو اعتکاف جاتا رہا اگر چہ بھول کر نکلا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.