Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فاکس نٹس (پھول مکھانہ) کھانے کا حکم
- Fatwa no.
- 2558-WAT
Question
کیا فاکس نٹس (fox nuts) کھانا حلال ہے ؟ (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
فاکس نٹس یعنی پھول مکھانہ کھانا حلال ہے ، پھول مکھانہ کنول کے پودے کا نیچی ہوتا ہے ، اشیاء میں اصل اباحت ہے، جب تک حرمت کی کوئی دلیل نہ پائی جائے، نیز یہ صحت کے لئے مضر بھی نہیں، اس کے بر عکس یہ بہت فائدے مند ہے لہذا ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ رد المحتار میں ہے ” فإنه لم يثبت إسكاره ولا تفتيره ولا إضراره، بل ثبت له منافع، فهو داخل تحت قاعدة الأصل في الأشياء الإباحة " ترجمہ : نہ اس سے نشہ ہونا ثابت ہے ، نہ ہی دماغ میں فتور آنا ثابت ہے اور نہ اس کا ضر ر دینا ثابت ہے ، بلکہ اس کے منافع ثابت ہیں، تو یہ اس قاعدے کے تحت داخل ہے کہ " اشیاء میں اصل اباحت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.