Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غسل فرض ہونے کے اسباب

Fatwa no.
2193-WAT
Issued
30 ربیع الثانی 1445ھ / 15 نومبر 2023ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) غسل کس وجہ سے فرض ہوتا ہے؟

Answer (beginning)

مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ غسل فرض ہونے کے اسباب بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: "(1) منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر عضو سے نکلنا۔ (2) اختلام یعنی سوتے سے اٹھا اور بدن یا کپڑے پر تری پائی اور اس تری کے منی باندی ہونے کا یقین یا احتمال ہو تو غسل واجب ہے اگر چہ خواب یاد نہ ہو ۔ (3) حشفہ یعنی سر ذکر کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخل ہو نا دونوں پر غسل واجب کرتا ہے، بشر طیکہ دونوں مکلف ہوں۔ (4) حیض سے فارغ ہونا۔ (5) نفاس کا ختم ہونا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.