Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا
- Fatwa no.
- 1491-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن کریم کی تلاوت اچھے انداز میں سیکھنے کے لئے فن سر و قواعد موسیقی کا سہار ا لیا جانے لگا ہے ،اس بارے میں کیا حکم شرع ہے، کیا قرآن کی تلاوت اوزان موسیقی پر کر سکتے ہیں ؟ اور ایسی تلاوت سن کر داد دینا کیسا؟ نیز ہم جیسے بھی خوش الحانی سے تلاوت کریں وہ کسی نا کسی سرووزن سے تو ضرور ٹکرائے گی اس کا کیا حکم ہے؟ نیز قرآن کو اپنی آواز سے زینت دینے کا حکم ہے وہ کیسے ہو گا اس کی کسی حد تک اجازت ہو گی ؟
Answer (beginning)
قرآن عظیم کی تلاوت بالقصد قواعد موسیقی پر کرنا کہ قاعدے ووزن کی رعایت میں بے جگہ مدیا حرکت یا غنہ یا کوئی حرف و غیر ہا بڑھانا، یا گھٹانا، غرض کسی طرح بھی ہیئت نظم قرآنی کو بدلنانا جائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ، اور ایسی تلاوت سن کر اس کی تحسین کرنا، داد دینا، سبحان اللہ ماشاء اللہ وغیر ہ کہنا اور زیادہ سخت حرام ہے۔ البتہ ! کسی کی قرائت اگر بلا قصد اوزان موسیقی میں سے کسی وزن کے موافق نکلے تو اصلا حرج والزام نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.