Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رشتہ داروں سے سلوک کا رزق پراثر

Fatwa no.
545-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) رشتہ داروں سے صلہ رحمی اور ان سے قطع تعلقی کی وجہ سے رزق میں اثر پڑتا ہے ؟

Answer (beginning)

صلہ رحمی کرنا رزق اور عمر میں اضافے کا سبب ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”من سره ان يبسط له في رزقه او ینساله فی اثرہ فلیصل رحمه “ ترجمہ : جسے یہ پسند ہو کہ اس کا رزق کشادہ کر دیا جائے اور اس کی عمر دراز کر دی جائے، تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کرے۔ (صحیح بخاری، کتاب الادب، باب من بسط فی الرزق بصلة الرحم، جلد 2، صفحه (885) اور بلا عذر شرعی قطع تعلقی حرام اور کبیرہ گناہ ہے اور بلا شبہ یہ برکت ختم ہونے اور رزق میں کمی کے اسباب میں سے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.