Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شب معراج دیدارالہی پراعتراض کاجواب
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کسی نے پوسٹ سینڈ کی ہے، جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی حدیث ہے کہ : " جو کہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا تھا وہ جھوٹا ہے ۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟ اگر صحیح ہے تو اس کا جواب کیا ہوگا؟
Answer (beginning)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات بیداری کی حالت میں اللہ تبارک و تعالی کا دیدار کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تبارک و تعالی کا دیدار کر نامر فوع احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: " رأيت ربي تبارک و تعالی" ترجمہ : میں نے اپنے رب تبارک و تعالی کو دیکھا ہے۔ (مسند امام احمد، مسند ابن عباس، ج 4، ص 351، بیروت) یہی جمہور صحابہ وائمہ سلف و خلف کا موقف ہے ۔ جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ والی روایت مرفوع نہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کا اپنا قول ہے جو کہ آپ رضی اللہ عنہا نے قرآن پاک کی آیات کے ظاہر سے اخذ کیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.