Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کاچلتی ٹرین میں نمازپڑھنا
- Fatwa no.
- 445-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت کیا عورت چلتی ٹرین میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
ٹرین پر نماز پڑھنے کے حوالے سے عورت کے لیے بھی وہی احکام ہیں جو مرد کے لیے ہیں کہ چلتی ٹرین میں سفن و نوافل تو ہو جائیں گے ، البتہ فرض، واجب ، اور فجر کی دو سنتیں نہیں ہو سکتیں، ان نمازوں کے لیے آخری وقت تک انتظار کرے ٹرین رکے تو پڑھ لے اور نہ رکے تو آخری وقت میں چلتی ٹرین میں ہی پڑھ لے پھر بعد میں شرائط کے ساتھ اس نماز کا اعادہ کرنالازم ہے۔ البتہ اگر ٹرین رکی ہوئی ہے، تو ٹرین میں ہی قبلہ رو کھڑے ہو کر پڑھ سکتی ہے ، نیچے اترنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن یہ یادر ہے کہ اگر سلام پھرنے سے قبل ٹرین تھوڑا سا بھی ہل گئی تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.