Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بغیرارادے کے آیت سجدہ سننے کاحکم
- Fatwa no.
- 439-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے آیت سجدہ آئے اور قریب کام کرنے والا شخص اسے بغیر ارادے کے سن لے تو کیا سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! اس صورت میں بغیر ارادے کے سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہو جائے گا کیونکہ سجدہ تلاوت واجب ہونے کے لیے آیت سجدہ کا بالقصد سننا لازم نہیں بلکہ بلا قصد بھی آیت سجدہ سن لینے سے سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے : ” آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز سے ہو کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو خود سُن سکے ، سننے والے کے لیے یہ ضرور نہیں کہ بالقصد سنی ہو بلا قصد سُننے سے بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.