Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی اور رسول کا فرق اور انکی کل تعداد

Fatwa no.
431-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نبی اور رسول میں کیا فرق ہے اور نبی اور رسول کتنے ہیں؟

Answer (beginning)

رسول و نبی دونوں ہم معنی ہیں یا ان میں کچھ فرق ہے ، اس سلسلے میں مختلف اقوال ہیں، رامج تعریف یہ ہے، جسے محققین نے اختیار کیا کہ : نبی سے مراد وہ ہیں، جن کی طرف کسی شریعت کی وحی آتی ہو ، انہیں تبلیغ کا حکم ملا ہو یا نہ ملا ہو اور رسول وہ ہیں جنہیں وحی کے ساتھ تبلیغ کا حکم بھی ملا ہو۔ ہر رسول نبی بھی ہے لیکن ہر نبی رسول نہیں۔ حدیثوں میں نبیوں اور رسولوں علیهم الصلاة والسلام کی مختلف تعداد بیان کی گئی ہے۔ بعض روایات کے مطابق نبیوں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار اور بعض کے مطابق دولاکھ چو بیس ہزار ہے اور بعض میں اس کے علاوہ تعداد بیان کی گئی ہے۔ اسی طرح رسولوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف روایات ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.