Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کس کی تفسیر سنی جائے؟

Fatwa no.
149-WAT
Issued
05, بیع الاول 1443ھ /12اکتوبر 2021ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مولانا صاحب ! میں ایک عورت کے تفسیر قرآن پر بیانات سن رہی ہوں۔ اب مجھے پتا چلا ہے کہ وہ پارلر چلاتی تھی اور ٹی وی شوز میں آتی تھی۔ کیا ان کی سے تفسیر قرآن سن سکتے ہیں ؟ ان کا بیان کرنے کا انداز ایسا ہے کہ مجھے سمجھ آجاتا ہے۔

Answer (beginning)

دین کا علم اور قرآن و حدیث کا فہم ، فقط ان لوگوں سے لینا چاہیے جو علم و عمل اور عقیدے کے اعتبار سے قابل اعتماد ہوں۔ امام ابن سیرین علیہ الرحمہ کا فرمان ہے : " ان هذا العلم دین، فانظروا عمن تاخذون دينكم " یعنی بے شک یہ علم تمہارا دین ہے، تو غور سے دیکھو تم کس سے اپنا دین حاصل کر رہے ہو ۔ (صحیح مسلم، ج 01،ص14، بيروت) لہذا آپ قرآن پاک کی تفسیر سننے اور سمجھنے کے لیے سنی صحیح العقیدہ عالم کی بیان کردہ تفسیر سنیں۔ اس کا سب سے بہتر اور آسان حل یہ ہے کہ آپ صراط الجنان اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ اس میں قرآن پاک کی مکمل مستند اور آسان اردو تفسیر موجود ہے۔ یونہی تفسیر سننے کا آپشن بھی موجود ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.