Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوست سے تحفہ مانگنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 73-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا دوست سے مانگ کر تحفہ لے سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
ایسے دوست کہ جن کے مابین بہت بے تکلفی ہے، ان کا آپس میں ایک دوسرے سے اس انداز سے چیزیں مانگنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ ان کے لیے باعث عار نہیں ہوتا، تو ایسی صورت میں ایک دوست کا دوسرے سے کوئی چیز تحفہ مانگنا، ناجائز و گناہ تو نہیں ، لیکن پھر بھی بچنا بہتر ہے، کہ احادیث میں ہے کہ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے اور اوپر والے ہاتھ سے مراد خرچ کرنے والا اور نیچے والے ہاتھ سے مراد لینے والا ہے۔ پھر بعض اوقات اپنے طور پر بندہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میر ادوست مجھے فلاں چیز دینے پر راضی ہے اور دوست بھی مروت میں آکر وقتی طور پر حامی بھر لیتا ہے ، لیکن حقیقت میں وہ دل سے راضی نہیں ہوتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.