Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سٹڈ بٹن والی قمیض میں نماز پڑھنا کیسا؟

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم سٹڈ بٹن والی قمیض میں نماز کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سٹڈ بٹن والی قمیض میں نماز کا حکم کیا ہو گا ؟ کیا نمازادا ہو جائے گی یا نہیں ۔ رہنمائی فرما دیں۔ جواب مردوں کے لئے قمیص کی پٹی اور کف وغیرہ پر سونا چاندی کے اور اس کے علاوہ پنتیل، تانبا ، سلور وغیرہ دھات کے بٹن یا سٹڈز لگوانا عند الشرع جائز ہے ، بشر طیکہ وہ بٹن زنجیر کے بغیر ہوں، کہ زنجیر والے بٹنوں کا استعمال مردوں کے لئے جائز نہیں ۔ لہذا مر د قمیص پر بغیر زنجیر والے بٹن لگا سکتا ہے ، اور انہیں لگا کر نماز بھی پڑھ سکتا ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.