Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضو کے واجبات

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم وضو کے واجبات کتنے ہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے کتنے واجب ہیں ؟ جواب وضو میں کوئی بھی واجب نہیں ہے ۔ وضو میں کرنے والے افعال کے تین ہی درجے ہیں : (1) فرض، جیسے چہرہ دھونا وغیرہ (2) سنت، جیسے کلی کرنا ، ناک میں پانی چڑھانا وغیرہ (3) آداب و مستجات جیسے اونچی جگہ پر وضو کرنا اور وضو کے درمیان باتیں وغیرہ نہ کرنا ، ان تین درجات کے علاوہ واجب یا کوئی اور درجہ نہیں ہے ، اسی وجہ سے فقہائے کرام نے بھی ہر جگہ یہی تین درجات بیان کیے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.