Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ماں کے دودھ کی قسم کھانا اور اس پر کفارہ
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم ماں کے دودھ کی قسم کھائی تو اس کے خلاف کرنے پر کفارہ ہوگا یا نہیں ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرے شوہر نے مجھے کہا کہ "میں اپنی امی کے دودھ کی قسم کھاتا ہوں کہ تمہارے ساتھ نہیں رہوں گا"، اس کے بعد وہ میرے ساتھ رہ رہے ہیں، تو ان کی قسم کا کیا حکم ہے ؟ کیا کفارہ ادا کرنا ہوگا ؟ جواب آپ کے شوہر مذکورہ الفاظ میں اپنی امی کے دودھ کی قسم کھاتا ہوں " کے ذریعے قسم کھانے سے گنہگار ہوئے ، ان پر تو بہ لازم ہے ، بقیہ ان الفاظ کی وجہ سے ان پر کوئی کفارہ نہیں ہے اور وہ آپ کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ البتہ ! ان کو آئندہ غیر اللہ کی قسم اٹھانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.