Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غسل خانے کی دعا

Answered by
مولانا اعظم عطاری مدنی
Fatwa no.
4257-WAT
Issued
01 ربیع الثانی 1447ء / 25 ستمبر 2025ء

Question

غسل خانے میں داخل ہونے کی دعا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ہمیں بیت الخلا میں جانے کی دعا کا تو معلوم ہے لیکن غسل خانہ میں جاتے وقت کونسی دعا پڑھی جائے گی ؟ جواب

Answer (beginning)

جو دعا بیت الخلا میں جانے کی ہے ، وہی غسل خانہ میں جاتے وقت بھی پڑھی جائے گی کہ بیت الخلا کا مطلب ہے قضائے حاجت کے علاوہ خالی و تنہائی والا مقام اور یہ بات جس طرح پائخانہ کے مقام پر صادق آتی ہے ، اسی طرح غسل خانہ پر بھی صادق آتی ہے کہ نہانے کے علاوہ وہ مقام خالی رہتا ہے ۔ بخاری شریف کی حدیث پاک ہے " عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاءقال:«اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث » ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلا میں جاتے تو یہ دعا پڑھتے " اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث " .

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.