Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غسل کا سنت طریقہ
- Answered by
- مولانا محمد فراز عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4231-WAT
- Issued
- 23 ربیع الاول 1447ء / 17 ستمبر 2025
Question
سنت کے مطابق غسل کا طریقہ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) غسل میں کندھوں پر تین مرتبہ پانی بہانے کی طرح کیا سر پر بھی تین مرتبہ پانی بہایا جائے گا؟ اور دوسرا سوال یہ کہ تمام ظاہری بدن پر پانی بہانے میں سر سے شروع کیا جائے یا کندھوں سے شروع کریں ؟ جواب
Answer (beginning)
تمام ظاہری بدن پر جب پانی بہایا جائے تو سنت طریقہ یہ ہے کہ کندھوں سے شروع کیا جائے ۔ اور سنت کے مطابق طریقہ یہ ہے کہ کندھے ، سر اور تمام بدن پر تین تین بار پانی بہایا جائے ۔ لہذا سب سے پہلے دائیں کندھے پر تین مرتبہ پانی بہایا جائے پھر بائیں کندھے پر تین مرتبہ پانی بہایا جائے پھر سر پر تین مرتبہ پانی بہایا جائے اور پھر تمام بدن پر تین بار پانی بہایا جائے ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ ابشاور ، نل اور ٹونٹی وغیرہ کا پانی جاری پانی ہوتا ہے اور جاری پانی میں تھوڑی دیر ٹھہر جانا ہی تین بار کے قائم مقام ہو جاتا ہے ، لہذا شاور ، نل اور ٹونٹی وغیرہ کے پانی کے نیچے تھوڑی دیر ٹھہرنے سے تین مرتبہ والی سنت ادا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.