Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
الیکٹرک سگریٹ کی ڈیلیوری کا کام کرنے کاحکم
- Answered by
- مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 4195-WAT
- Issued
- 04 ربیع الاول 1447 / 29 اگست 2025
Question
الیکٹرک سٹریٹ کی ڈیلیوری کا کام کرنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) میں دبئی میں ہو تا ہوں ، ادھر الیکٹرک سٹریٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ، اور میں الیکٹرک سگریٹ کی ڈیلیوری کا کام کرتا ہوں، تو کیا یہ کام میرے لیے جائز ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
الیکٹرک سگریٹ کی ڈیلیوری کی درج ذیل دو صورتیں ہیں : (1) جس سگریٹ میں نشہ آور مواد ہو، اس کی ڈیلیوری کرنا بھی ناجائز ہے، کہ نشہ آور سگریٹ وغیرہ پینا، ناجائز ہے اور اس کی ڈیلیوری کرنا گناہ کے کام پر تعاون ہو گا جبکہ گناہ کے کام پر تعاون کرنا جائز نہیں ۔ (2) اور جس سگریٹ میں نشہ آور مواد نہ ہو بلکہ جائز مواد ہو تو اس کی ڈیلیوری کرنا جائز ہے جبکہ قانونی پابندی نہ ہو، اگر قانونی پابندی ہو کہ جرم کی حد تک پہنچے توجائز نہیں کہ اس میں اپنے آپ کو سز ا وذلت کے لیے پیش کرنا ہے ، جو کہ جائز نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.