Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لیلی نام رکھنا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی
Fatwa no.
4169-WAT
Issued
07 ربیع الاول 1447ھ/01 ستمبر 2025ء

Question

بچی کا "لیلی" نام رکھنا کیسا ؟ جواب بچی کا نام لیلی رکھنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

بچی کا لیلی " نام رکھنا جائز ہے اور کئی صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن کا نام لیلی تھا، اور حدیث پاک کی رو سے ہمیں نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے ، اس اعتبار سے یہ نام رکھنا اچھا ہے ۔ تہذیب الکمال فی اسماء الرجال میں ہے ليلى بنت قائف الثقفية لها صحبة، وكانت فيمن غسل أم كلثوم بنت رسول اللهِ صَلَّى الله عليه وسلم. روی عنها: داود بن عاصم بن عروة بن مسعود الثقفي ترجمہ : لیلی بنت قانف تقضیہ رضی اللہ تعالی عنها صحابیہ ہیں ، آپ ان عورتوں میں سے ہیں جنہوں نے حضور ا کرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی شہزادی سید تنا ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا کو غسل دیا تھا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.