Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رحیم اللہ نام رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
" رحیم " اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے ، لیکن یہ ایسا نام نہیں جو اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ خاص ہو ، قرآن پاک میں یہ نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی آیا ہے اور آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے صفاتی ناموں میں بھی شامل ہے ، لہذا بندے کے لیے رحیم کا اطلاق درست ہے اور رحیم ، فعیل کا صیغہ ہے، جو بمعنی فاعل بھی ہو سکتا ہے اور بمعنی مفعول بھی لہذا جب اس کی اضافت اسم جلالت " اللہ " کی طرف ہو گی اور یہ بمعنی فاعل ہو تو اس کا مطلب ہوگا اللہ تعالیٰ کا رحم کرنے والا بندہ " اور اگر بمعنی مفعول ہو تو مطلب ہوگا " اللہ تعالی کا رحم کیا ہوا بندہ" ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.