Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رضاعت کی وضاحت

Question

رضاعت کا کیا مطلب ہے ؟ جواب رضاعت کی وضاحت دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

رضاعت کا مطلب یہ ہے کہ : "جس بچی یا بچے نے اڑھائی سال کی عمر کے اندر کسی عورت کا دودھ پیا ہو تو اس بچی یا بچے سے اس عورت کا رضاعت ( یعنی دودھ) کا رشتہ ثابت ہو جاتا ہے ۔ " اب وہ بچی یا بچہ دودھ پلانے والی عورت کی رضاعی بیٹی یا رضاعی بیٹا بن جاتا ہے ، اور دودھ پلانے والی ان کی رضاعی ماں بن جاتی ہے اور جس شوہر کا یہ دودھ تھا، وہ ان کا رضاعی باپ بن جاتا ہے ، اور پھر اس عورت اور شوہر کے تمام رشتے داران کے رضاعی رشتے دار بن جاتے ہیں ، پس اس عورت کی تمام اولادیں دودھ پینے والے کے رضاعی بھائی بہن بن جاتے ہیں خواہ اسی شوہر سے ہوں یا دوسرے شوہر سے ، اس کے دودھ پینے سے پہلے کے ہوں یا بعد کے یا ساتھ کے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.