Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مخصوص دعا پڑھنے سے قضائے عمری معاف ہونا

Fatwa no.
3832-WAT
Issued
18 ذو القعدة الحرام 1446ھ / 16 مئی 2025ء

Question

ایک دعا ہے : "لا الہ الا الله لا اله الا الله لا اله الا الله لا اله الا الله الملک الحق المبین، لا اله الا الله الحكم العدل المتين، وربنا ورب آبائنا الاولین، لا اله الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین، لا اله الا الله وحده لا شریک له له الملك وله الحمد یحیی و یمیت و هو حى دائما ابدا لا يموت بيده الخير و اليه المصير وهو على كل شيئ قدیر ۔ کیا یہ دعا پڑھنے سے قضا نمازیں یعنی قضائے عمری معاف ہو جاتی ہے؟ جواب

Answer (beginning)

یہ الفاظ کسی بھی روایت میں ایک جگہ نہیں ملے، مختلف روایات میں یہ الفاظ الگ الگ بیان کئے گئے ہیں ۔ اس لئے مذکورہ کلمات کے پڑھنے میں تو حرج نہیں ۔ لیکن کہیں بھی یہ بیان نہیں کیا گیا کہ ان کو پڑھنے سے قضا نمازیں معاف ہو جائیں گی، اور نہ ہی شرعا ایسا کچھ ہے ، ایسی نیت و اعتقا درکھنا باطل و مردود ہے ، اور شرعی طور پر ان کو قضا کر کے پڑھنا فرض ہی رہے گا، کیونکہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمان ہے : جو نماز بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے اس کے علاوہ اس کا کوئی کفارہ نہیں ۔ " لہذا جب تک قضا نمازیں ادانہ کرلی جائیں اس وقت تک محض کسی دعا وغیرہ کے پڑھنے سے ان کی معافی نہ ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

Appears in topics

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.