Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعرات کے دن روزہ رکھنے کا ثبوت
Question
سکا۔ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے ؟ اس میں کوئی واضح حدیث نہیں ڈھونڈ ہے۔
Answer (beginning)
جی ہاں ! نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے ، اس کا کئی کتب احادیث میں ذکر چنانچہ سنن ابن ماجہ میں ہے " عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم " كان يصوم الاثنين و الخميس "ترجمہ : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔ (سنن ابن ماجہ، کتاب الصوم، رقم الحدیث 1740، جلد 1، صفحہ 553، داراحياء الكتب العربية) سنن نسائی میں ہے " عن عائشة، قالت: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يصوم الاثنين والخميس" ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے تھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.