Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تعزیت کیسے کی جائے؟

Fatwa no.
172-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعزیت کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

Answer (beginning)

بہار شریعت میں ہے : ” تعزیت میں یہ کہے، اللہ تعالی میت کی مغفرت فرمائے اور اس کو اپنی رحمت میں ڈھانکے اور تم کو صبر روزی ( یعنی عطا) کرے اور اس مصیبت پر ثواب عطا فرمائے۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان لفظوں سے تعزیت فرمائی: لِلَّهِ ما اَخَذَ وَاعْطَى وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّی “خدا ہی کا ہے جو اُس نے لیا اور دیا اور اس کے نزدیک ہر چیز ایک میعاد مقرر کے ساتھ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.