Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کسوف، خسوف اور استسقاء کیا ہیں؟

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
2294-Web
Issued
27 شوال المکرم 1446 ھ / 26 اپریل 2025 ء

Question

نماز خوف، کسوف اور استسقاء کون سی نمازیں ہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) نماز خسوف، نماز استسقا ، نماز کسوف کون سی نمازیں ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

سورج گہن کے وقت جو نماز پڑھی جاتی ہے ، اسے نماز کسوف کہتے ہیں ، جب سورج کو گرہن لگا ہو ، وہ اگر مکر وہ وقت نہیں، تو سورج گرہن کی نماز ادا کرنا سنت مؤکدہ ہے اور اگر مکر وہ وقت ہو، تو ایسے وقت میں نماز نہیں پڑھی جائے گی بلکہ دعا میں مشغول رہا جائے ۔ چاند گہن کی نماز کو نماز خسوف کہتے ہیں، یہ نماز ادا کرنا مستحب ہے ۔ بارش نہ ہونے اور قحط سالی کے وقت پڑھی جانے والی نماز کو نماز استسقاء کہتے ہیں اور یہ حضرت امام ابو یوسف و امام محمد رحمۃ اللہ علیہما کے نزدیک سنت ہے ۔ ان نمازوں کے احکام ، پڑھنے کا طریقہ اور دیگر تفصیل جاننے کے لئے بہار شریعت حصہ 4 کا مطالعہ فرمائیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.