Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
جب تک کوئی شخص زندہ ہو ، اس وقت تک اس کے مال میں کسی کا از روئے ترکہ کوئی حق نہیں ہوتا کہ وراثت کا معاملہ بعد وفات ہو تا ہے نہ کہ حیات میں۔ اس لیے از روئے قضا بیٹا ہو یا بیٹی، کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنے باپ یا ماں کی حیات میں ان سے وراثت طلب کرے اور اس طرح مطالبے سے اگر ان کو اذیت پہنچتی ہو ، تو اولاد کے لیے ایسا مطالبہ کرنا بھی ناجائز و حرام ہے کہ وہی سارے مال کے مالک ہیں۔ اگر وہ اپنے کسی بیٹے یا بیٹی کو کچھ بھی نہ دیں، تو اس صورت میں وہ گنہگار نہیں ہوں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
Appears in topics
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.