Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میت کو قبرستان کی طرف لے کر جانے کا اسلامی طریقہ
Answer (beginning)
جب جنازہ اٹھا کر چلیں، تو اس وقت میت کا سر آگے اور پاؤں پیچھے رکھنا ہی اسلامی طریقہ ہے۔ اس کے خلاف کرنا یعنی پاؤں آگے اور سر پیچھے رکھنا درست نہیں ہے۔ بدائع الصنائع میں ہے : " ويقدم الراس في حال حمل الجنازة لانه من اشرف الاعضاء فكان تقديمه اولى ولان معنى الكرامة في التقديم“ یعنی میت کو لے کر چلتے ہوئے میت کا سر آگے کی جانب رکھا جائے، کیونکہ سر تمام اعضاء سے افضل ہے، لہذا اسی کو مقدم کرنا اولی ہے۔ نیز سر کو مقدم کرنے میں اکرام بھی ہے۔ (بدائع الصنائع، جلد 2، صفحہ 44، کوئٹہ) فتاوی ہندیہ میں ہے: " وفى حالة المشي بالجنازة يقدم الراس “ یعنی میت کو لے کر چلتے وقت اس کا سر آگے کی جانب ہونا چاہیے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.