Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کا عدت میں کن کن سے پردہ ضروری ہے کیا آسمان سے بھی پردہ کرے گی ؟
Answer (beginning)
بعض لوگ بر بنائے جہالت یہ سمجھتے ہیں کہ عدت میں پردہ کے کوئی خصوصی احکام ہوتے ہیں، وہ سخت غلطی پر ہیں۔ دراصل شریعت میں عورت کے لیے جن مردوں سے پردہ کرنے کا حکم ہے ، ان سے ہر حال میں پردہ کرنا ہے۔ عورت عدت میں ہو یانہ ہو اور جن مردوں سے پردہ کا حکم نہیں ہے ، ان سے عدت میں بھی پردہ نہیں ۔ یعنی عدت سے پر دے کے سابقہ احکامات بدلتے نہیں ہیں ، بلکہ وہی رہتے ہیں۔ کن سے پردہ کرتا ہے اور کن سے نہیں اس حوالے سے شرعی اصول یہ ہیں کہ : (1) غیر محرم یعنی اجنبی مرد، مثلاً دیور، جیٹھ ، چازاد، پھوپھی زاد، خالہ زاد، ماموں زاد بہنوئی وغیرہ سے پردہ ہر حال میں واجب ہے ، چاہے عورت عدت میں ہو یا عام حالت میں ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.