Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فاریکس ٹریڈنگ کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

فاریکس ٹریڈنگ کا عمومی طریقہ کار شرعی اعتبار سے کئی خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ عام طور پر فاریکس ٹریڈنگ میں حقیقتہ کسی چیز کی خرید وفروخت نہیں ہوتی اور جس چیز کو مبیع فرض کر کے ٹریڈنگ کی جاتی ہے خارج میں اس کا وجود ہی نہیں ہوتا بلکہ صرف نمبر ز کا آپس میں تبادلہ ہوتا ہے ، اس طرح کہ ٹریڈنگ کرنے کے بعد بائع کے نمبر ز میں کمی اور خریدار کے نمبر ز میں اضافہ ہو جاتا ہے، شریعت مطہرہ کے اصولوں کے مطابق مبیع کا مال اور متقوم ہو ناضروری ہے جبکہ یہاں اصلاً مال کی خرید و فروخت مقصود ہی نہیں بلکہ صرف نمبر نگ کا گیم ہوتا ہے، اس لیے یہ فرضی خرید وفروخت ناجائز و…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.