Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
V5039 Namaz Mein Surah Fatiha Ke Baad Surat Milana Bhool Gaye To Kya Hukum Hai
Answer (beginning)
(1) جن رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے، ان میں سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے، تو اب حکم شرعی یہ ہے کہ نمازی کو اس رکعت کے سجدے میں جانے سے پہلے رکوع یا قومہ میں یاد آجائے، تو فوراً قیام کی طرف لوٹے، سورت ملائے اور دوبارہ رکوع کرے، پھر آخر میں سجدہ سہو بھی کرے۔ اور یہ قیام کی طرف لوٹنا واجب ہے۔ اگر یاد آنے کے باوجود قیام میں نہ لوٹے تو جان بوجھ کر ترک واجب ہوگا، جس سے نماز واجب الاعادہ ہوگی، سجدہ سہو اس صورت میں کفایت نہیں کرے گا۔ 1 نیز یہ بھی یاد رہے کہ جب قیام میں واپس لوٹیں گے تو رکوع دوبارہ کرنا ہو گا، اگر رکوع دوبارہ نہ کیا تو نماز فاسد ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.