Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدے میں دعا مانگنا کیسا؟
Answer (beginning)
نماز پڑھنے کے بعد صرف دُعا کرنے کے لیے سجدے میں جانا بغیر کسی سبب کے سجدہ کرنا ہے اور بلا سبب سجدہ کرنا فقہ حنفی میں جائز و مباح ہے، اس میں کوئی حرج نہیں البتہ فقہ شافعی میں اسے ناجائز قرار دیا گیا ہے ، لہذا اختلاف ائمہ کرام کی رعایت کرتے ہوئے ، وہ راہ اختیار کرنا بہتر و مناسب ہے کہ جس میں سب کا اتفاق ہے یعنی اللہ عزوجل کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی نیت سے یا دعا کی توفیق ملنے پر شکر بجالانے کی نیت سے سجدہ ادا کرے کہ سجدہ شکر بالا تفاق جائز ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.