Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شیطان کو کب موت آئے گی؟
Answer (beginning)
تاریخ: 2018-10-09 شیطان کو نفخہ اُولی کے وقت موت آئے گی۔ نفخه اولی سے مراد حضرت اسرافیل علیہ السلام کا پہلی مرتبہ صور پھونکنا ہے ، جس کی وجہ سے ہر چیز فنا ہو جائے گی ، انسان ہوں یا فرشتے ، جن ہو یا شیاطین سب مر جائیں گے ، اس کے چالیس سال بعد دوسر ا صور پھونکا جائے گا، تو مر دے زندہ ہو جائیں گے ، پھر قیامت قائم ہو گی۔ تفسیر در منثور میں ہے کہ ”النفخة الاولى يموت فيها ابليس وبين النفخة والنفخة اربعون سنة قال فيموت ابلیس اربعين سنة “ یعنی نفختہ اولی کے وقت ابلیس کو موت آئے گی اور نفخہ اولی اور نفخہ ثانیہ کے مابین چالیس سال کا عرصہ ہو گا اور کہا کہ ابلیس چالیس سال تک مردہ رہے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.