Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ تعظیمی کا حکم
Answer (beginning)
سجدہ کی دو قسمیں ہیں: (1) سجدہ عبادت (2) سجدۂ تعظیمی۔ سجدہ عبادت اللہ کا حق ہے، جو غیر خدا کے لیے کسی بھی شریعت میں لمحہ بھر کے لیے بھی جائز نہیں ہوا۔ اگر غیر خدا کو سجدہ عبادت کسی نے کیا، تو واضح طور پر کافر ہو جائے گا، جبکہ سجدۂ تعظیمی ( یعنی اللہ کی طرف سے کسی کو ملنے والی عظمت کے اظہار کے لیے سجدہ کرنا ) پچھلی شریعتوں میں جائز تھا۔ جیسے حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے اور حضرت یوسف علیہ السلام کو آپ کے بھائیوں اور آپ کے والدین نے سجدہ کیا، لیکن ہماری شریعت میں یہ سجدہ تعظیمی منسوخ ہو چکا ہے، لہذا شریعت محمدیہ میں تاقیامت غیر خدا کے لیے سجدۂ تعظیمی سخت ناجائز و حرام ہے اور تعظیماً سجدہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.