Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فوت شدہ بیوی کا چہرہ دیکھنا ، جنازے کو کندھا دینا اور قبر میں اتارنا کیسا؟
Answer (beginning)
عورت کے انتقال کے بعد اس کے شوہر کا عورت کے بدن کو بلا حائل ہاتھ لگانا منع ہے۔ بقیہ اس کے چہرے کو دیکھنا یا اس کے جنازہ کو کندھا دینا اور قبر میں اُتارنا یہ سب جائز ہے، اس میں شریعت مطہرہ کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے سوال ہوا: اگر عورت مر جائے تو شوہر اس کے جنازے کو ہاتھ لگائے یا نہیں ؟ اس کے جواب میں آپ فرماتے ہیں: ” جنازے کو محض اجنبی ہاتھ لگاتے ، کندھوں پر اٹھاتے ، قبر تک لے جاتے ہیں، شوہر نے کیا قصور کیا ہے۔ یہ مسئلہ جاہلوں میں محض غلط مشہور ہے۔ ہاں شوہر کو اپنی زنِ مردہ کا بدن چھونا، جائز نہیں، دیکھنے کی اجازت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.