Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے کا فدیہ کن لوگوں کے لیے اور کتنا ہے؟

Answer (beginning)

فصل فيمايف روزہ کی بجائے اس کا فدیہ ادا کرنے کا حکم شیخ فانی کیلئے ہے، مریض کیلئے نہیں۔ شیخ فانی وہ شخص ہے کہ جو بڑھاپے کے سبب اتنا کمزور ہو چکا ہو کہ حقیقتا روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو، نہ سردی میں نہ گرمی میں ، نہ لگا تار نہ متفرق طور پر اور نہ ہی آئندہ زمانے میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو۔ چنانچہ نقایہ میں ہے: ”و شیخ فان عجز عن الصوم افطر “ یعنی بوڑھا شخص جو کہ روزہ رکھنے سے عاجز ہو ، وہ روزہ نہیں رکھے گا۔ شرح نقایہ میں ہے: ” (شیخ فان) شمّی به لقربه الى الفناء او لانه فنیث قوته یعنی شیخ فانی کو فانی اس لئے کہتے ہیں کہ وہ فناء کے بہت قریب ہوتا ہے یا اس لئے کہ اس کی قوت ختم ہو چکی ہوتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.