Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پرانے نوٹوں کے بدلے نئے نوٹ خریدنا کیسا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کا نئے نوٹ خرید کر انہیں پرانے نوٹوں کے بدلے زیادہ قیمت پر نقد ی دینا جائز ہے ، یہ بیچنا اس ملک کی کرنسی سے ہو یا دوسرے ملک کی کرنسی سے، البتہ ادھار خرید و فروخت جائز نہیں۔ تفصیل یہ ہے کہ کرنسی نوٹ ایک ملک کے ہوں تو بلاشبہ ایک ہی جنس ہیں اور اگر جدا جد املک کے ہوں تب بھی ایک ہی جنس ہونے کا قول ہمارے نزدیک معتمد ہے ، جیسا کہ بہت سے معتمد فقہائے کرام بلکہ ہند مبارکپور اشرفیہ کی مجلس شرعی اور مجلس شرعی بریلی شریف کا 1 طے شدہ فیصلہ بھی یہی ہے، لہذا مطلقا کرنسی نوٹ چاہے ایک ملک کے ہوں یا جداجدا، ایک ہی جنس ہوتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.