Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے؟

Answer (beginning)

ستر ماؤں سے بڑھ کر بندوں سے محبت فرمانے والے الفاظ کے ساتھ کوئی حدیث نہیں مل سکی اور یہ کسی بزرگ کا قول بھی نہیں۔ ہاں البتہ ستر (70) کا عدد کثرت کے لئے بیان کیا جاتا ہے اور مختلف احادیث سے ثابت ہے کہ ایک ماں جتنا اپنے بچے پر رحم کرتی ہے، اللہ عزو جل اس سے کہیں بڑھ کر اپنے بندوں پر رحم فرماتا ہے۔ ایک حدیث میں اللہ عزوجل کی رحمت کی وسعت کو ایک مثال سے یوں بیان کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو حصے ہیں، ان میں سے ایک حصہ اللہ عزوجل نے زمین پر نازل کیا، اسی ایک حصے کی وجہ سے تمام مخلوقات انسان، جنات، چرند، پرند آپس میں محبت کرتے ، ایک دوسرے پر رحم کرتے اور ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.