Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مٹن چستہ کھانا کیسا؟

Answer (beginning)

مٹن چستہ (Mutton chusta) دراصل بکرے کے نظام ہضم (Digestive System) یعنی بڑی آنت (Large Intestine) کا آخری تیسر ا حصہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس میں اضافی چربی یا قیمہ / گوشت بھر کر تیار کیا جاتا ہے۔ مٹن چستہ (Mutton chusta) کھانا، جائز نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جانور کی آنت کا حصہ ہے۔ اور حلال جانور کی آنتیں کھانا مکروہ تحریمی ناجائز و گناہ ہے، کیونکہ آنتیں جانور کی نجاست و گندگی جمع ہونے کی جگہ ہے، لہذا جس طرح حدیث پاک میں مثانے کو مکروہ قرار دیا گیا کہ یہ پیشاپ جیسی گندی چیز جمع ہونے کی جگہ ہے، اسی علت کی بنیاد پر آنتیں بھی مکروہ ہوں گی کہ یہ بھی گندگی و نجاست جمع ہونے کی جگہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.