Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

Scalp pigmentation کروانا کیسا؟

Question

سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے Scalp pigmentation کروانا کیسا؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کسی شخص کے سر کے بال جھڑ کر کم ہو گئے ہوں جس کی وجہ سے سر کا کچھ حصہ گجا اور بدنما معلوم ہوتا ہے تو کیا وہ شخص گجا نہ دکھنے کے لیے Scalp pigmentation کرواسکتا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

scalp pigmentation کا عمل در اصل گودنے (ٹیٹو بنوانے) کی طرح ہے اور اس کی شرعاً اجازت نہیں ۔ تفصیل درج ذیل ہے : scalp pigmentation کے عمل میں سر کے جن حصوں میں بال نہ ہوں وہاں باریک سوئیوں کے ذریعے سوراخ کر کے سیاہ انک یا مادہ بھر جاتا ہے جس سے وہاں سیاہ باریک نقطے پڑ جاتے ہیں، جو چھوٹے چھوٹے بال نما معلوم ہوتے ہیں، تو یہ ٹیٹو بنوانے کی طرح ہے ، بلکہ ماہرین اسے ٹیٹو بنوانا ہی کہتے ہیں اور اسے medical-grade micro-tattooing کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.