Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پانڈا حلال جانور ہے یا حرام؟

Fatwa no.
0150-IQL
Issued
21 جمادی الثانی 1446ھ / 24 دسمبر 2024ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ پانڈا (Panda) یہ ریچھ کی قسم سے ایک جانور ہے ، جو گوشت اور پتے وغیرہ کھاتے ہیں۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ پانڈا حلال ہے یا حرام؟

Answer (beginning)

شریعت مطہرہ کی روشنی میں پانڈا (Panda) کا شمار اُن جانوروں میں ہوتا ہے جن کا کھانا نا جائز اور حرام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانڈار کچھ کی قسم سے تعلق رکھنے والا ایک نوکیلے دانتوں والا درندہ ہے ، جو اپنے دانتوں سے شکار کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اُس درندے کے کھانے کو ممنوع اور حرام قرار دیا ہے ، جو نوکیلے دانت رکھتا ہو ( اور ان سے شکار کرتا ہو)۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.