Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پینگوئن حلال ہے یا حرام؟
Answer (beginning)
پینگوئن حلال پرندہ ہے جسے ذبح شرعی کے بعد کھانے میں حرج نہیں۔ کیونکہ یہ ان پرندوں میں شمار ہوتا ہے جن کے شکار والے پنجے نہیں ہوتے، بلکہ صلح کی طرح تیرنے کے لیے جعلی نما پاؤں ہوتے ہیں۔ نیز یہ مردار نہیں کھاتا، بلکہ اسکی خوراک مچھلیاں وغیرہ سمندری جاندار ہوتی ہے۔ اور اس کی مثل پرندے، جیسے : بلخ، مرغابی، ہنس، بگلا اور شتر مرغ و غیر ہ حلال ہیں، لہذا یہ بھی حلال ہے۔ مزید یہ کہ عام طور پر اس کی سیدھی چونچ (Beak) ہوتی ہے جس سے یہ شکار کرتا ہے اور علماء نے ایک استقرائی قاعدہ بیان کیا ہے کہ سیدھی چونچ والے سب پر ندے حلال ہیں سوائے کوے کے۔ اس قاعدے سے بھی اس کا حلال ہو نا ہی واضح ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.